برمنگھم، 13جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور کوچ انیل کمبلے کے درمیان مبینہ اختلافات کے بارے میں آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ عظیم رشتوں میں زیادہ بڑے چیلنجز ہوتے ہیں۔کلارک نے بات چیت میں کہاکہ کسی بھی رشتے میں کشادگی اور ایمانداری کی ضرورت ہوتی ہے،کرکٹ میں بھی ایسا ہی ہے جس میں ایک کپتان اور ایک کوچ ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اختلافات ہونا لازمی ہے لیکن انہیں کمرے کے اندر اندر حل کیا جا سکتا،کسی اچھے رشتے میں چیلنجز بھی بڑے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمبلے اور کوہلی کے معاملے میں ان کا کچھ کہنا غلط ہوگا کیونکہ وہ ڈریسنگ روم کا حصہ نہیں ہیں۔
کلارک نے کہاکہ میں انیل کمبلے کو جانتا ہوں جو بہترین انسان ہے،کوچ کام ڈریسنگ روم میں موجود کپتان کی مدد کرنا ہے ،مجھے نہیں معلوم کہ کیا مسئلہ ہے کیونکہ میں ڈریسنگ روم کا حصہ نہیں ہوں ۔ورلڈ کپ فاتح کپتان نے کہا کہ اگرچہ کرکٹ ٹیمیں کپتان چلاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صاف طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ فیصلہ کن لمحات میں ذمہ داری کپتان کی ہوتی ہے، میدان کے اندر ٹیم کی کمان وراٹ کے ہاتھ میں ہے،اسے ہی کشیدگی کے حالات میں فیصلے لینے ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس کھیل میں نتیجہ اہم ہے اور کپتان کا اندازہ جیت ہار کی بنیاد پر ہی کیا جاتا ہے۔